26 اکتوبر 2024 - 20:16
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید

جنوبی لبنان کے علاقے تفاحتا میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان کے جنوبی شہر صیدا کے علاقے تفاحتا میں جعلی صہیونی ریاست کے فضائی حملے کے نتیجے میں ابو ریا خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے۔ بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اس خاندان کے شہداء کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

شہداء میں حسن ابو ریا، رقیہ ابو ریا، محمد ابو ریا، غنا ابو ریا، اور نور ابو ریا شامل ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 19 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد2  ہزار 653 تک پہنچ گئی۔

گذشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جہاں صحافی قیام پذیر تھے، جس میں 3 صحافی شہید ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110